پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں نے حلف نہ لینے کے خلاف احتجاج کیا۔
پشاور پریس کلب کےباہر احتجاج میں احتجاج میں پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےمنتخب ممبران نے شرکت کی،شرکا نے آئین شکنی ،ہٹ دھرمی نا منظور کے نعرے لگائے۔
رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ہم سے حلف نہیں لیا گیا ،شازیہ طہماس بولیں یہ لوگ نہ آئین کو مانتے ہیں نہ ہی قانون کو ،ہم اپنا حق لینے کے لیے ہر ممکن کوشش اور قانونی راستہ اپنائیں گے ۔