اسلام آباد(اُمت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کاکول میں جاری فٹنس کیمپ چھوڑ کر گھر چلے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاہین آفریدی اجازت لے کر گھر روانہ ہوئے تھے کیونکہ ان کے گھر میں رشتے دار کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں کیمپ ادھورا چھوڑنا پڑا۔
مختلف رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی کپتانی سے ہٹائے جانے پر ناخوش ہیں اور خیال کیا جا رہا کہ شاید اسی وجہ سے وہ کیمپ چھوڑ کر پشاور چلے گئے۔
شاہین آفریدی پیر کو راولپنڈی میں شیڈول خصوصی افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان اور صاحبزادہ فرحان بھی گھریلو مصروفیات کے سبب کاکول کیمپ چھوڑ کر گھر چلے گئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس میں بہتری کے لیے کاکول اکیڈمی میں 2 ہفتے کا فٹنس کیمپ لگایا گیا تھا جو 6 اپریل کو اپنے اختتام کو پہنچا۔