اسرائیل (اُمت نیوز)اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزید 4 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ کے دوران اسکواڈ کمانڈر سمیت مزید 4 فوجی ہلاک ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے خان یونس اور قریبی علاقے میں 14 اسرائیلی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے انخلاء کے لیے 3 اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے خان یونس میں لینڈنگ کی تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔