اسلام آباد: پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا ایک اور ثمر مل گیا،ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا،اعلان ناروے پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا،رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سروس نے جاری کی۔
گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور کچھ دیگر ممالک کو اس لسٹ میں شامل کیاگیا تھا،لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلبا اور ریسرچرز کو کافی مشکلات کا سامنا تھا،اس لسٹ کیو جہ سے بھارتی میڈیا بھی پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈاجاری رکھے ہوئے تھا،لسٹ سے نام باہر آنے سے پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر ہوگا،لسٹ سے نام نکلنے سے ہمارے طلبا کو تعلیم کے مزید مواقع میسر آ سکیں گے۔