فواد کہہ رہا ہے کہ خان کے کہنے پر علیم یا ترین گروپ میں گیا جو جھوٹ ہے، فائل فوٹو
فواد کہہ رہا ہے کہ خان کے کہنے پر علیم یا ترین گروپ میں گیا جو جھوٹ ہے، فائل فوٹو

پارٹی اختلافات پر بیان نہیں دوں گا، شیر افضل مروت کی توبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ آج کے بعد پارٹی کے اختلافات کے مسئلے پرکسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔

پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ سے میڈیا پر پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں چل رہی ہیں، اس معاملے میں مجھے اپنی بھی غفلت نظرآئی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ ہمیں ذمے داری سے اپنے کردار کا تعین کرنا چاہیے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے اعلان کیا کہ آج کے بعد پارٹی کے اختلافات کے مسلہ پر کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا، پارٹی میں اپنے تمام اختلافات ختم کرتا ہوں، پارٹی کے اندر میرے خلاف کوئی پراپیگنڈہ کرے تو میری طرف سے کوئی جواب نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں اپنے تمام مسائل کو آج سے ختم کررہا ہوں۔