دمشق: شام میں عسکریت پسندوں کی جانب سے فوج کو نشانہ بنانے کے لیے زیرِ زمین چھپایا گیا بارودی مواد پھٹنے سے 8 بچے جاں بحق جب کہ ایک خاتون اوربچہ زخمی بھی ہوئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ شام کے جنوبی صوبے درا کے میدانی علاقے میں پیش آیا جہاں بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا اور ہر طرف انسانی اعضا بکھر گئے۔
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک غیر ملکی ‘آبزرویٹری’ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اپنی جان سے جانے والے بچوں کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہیں اور سب ایک ہی محلے کے رہائشی تھے۔