اسلام آباد: بنی گالہ کے علاقے میں واقع گھر میں رواں سال کی ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، جہاں ڈاکو3 کروڑ مالیت کے ہیرے، سونا، نقدی، ڈالر اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے،شہری عبداللہ حسن کی مدعیت میں 3 کروڑ روپے مالیت کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو 3 کروڑ مالیت کے ہیرے، سونا، نقدی، ڈالراور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے۔مقدمے کے متن کے مطابق 2 ملزمان نے الماری سے ایک کروڑ روپے مالیت کے ہیرے، 35 تولہ سونا چوری کیا۔
ملزمان 75 لاکھ روپے کی 10گھڑیاں، 15 ہزار ڈالر اور ساڑھے 3 لاکھ روپے بھی لے گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ بنی گالہ میں شہری عبداللّٰہ حسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
شہری نے بتایا کہ ایف الیون میں موجود تھا میرے پاورچی نے کال کرکے بتایا گھر میں ڈاکو گھس آئے، 2 مسلح ڈاکوؤں نے باورچی کی آنکھوں پر پٹی باندھی، جس کے بعد ڈاکو تین کروڑ مالیت کے ہیرے سونا نقدی ڈالر قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ بنی گالہ پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔