سعودی عرب میں عیدالفطربدھ کو ہونے کا امکان

ریاض ( اُمت نیوز) سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔

سعودی عرب میں آج 29 رمضان المبارک ہے ، سعودی ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ آج سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں اور ممکنہ طور پر سعودی عرب میں عیدالفطر بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ 29 رمضان المبارک ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہو گا۔

دوسر ی جانب پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 9 اپریل، 29 رمضان المبارک کی شام ہو گا۔

پاکستان میں محکمہ موسمیات کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔