لاہور (اُمت نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے کی بات ابھی قبل از وقت ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان میں سہہ فریقی سیریز بھی شیڈول ہے، چیمپئنز ٹرافی اور سہہ فریقی سیریز کیلئے ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے کی بات ابھی قبل از وقت ہے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا آئندہ سیزن بہت مصروف ہے، پہلے آئرلینڈ، انگلینڈ پھر ورلڈ کپ، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت جنوبی افریقا کے خلاف بھی سیریز کھیلنی ہیں۔