چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کر دی، فائل فوٹو
چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کر دی، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا چئیرمین، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےبائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی کے 5 سینیٹرز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  آئین کے مطابق سینیٹ اراکین کی کل تعداد 96 ہے جس میں تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ہے۔

سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے 23 اراکین کی تعداد پوری نہیں۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختوانخوا میں سینیٹ انتخاب ملتوی کیے ہیں۔ چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ایوان کے اراکین کی تعداد پوری کرنے تک ملتوی کردیا جائے۔

تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف سیکریٹری سینیٹ کو بھی درخواست جمع کرادی۔ درخواست پر سینیٹر زرقہ تیمور،سیف ابڑو،فلک ناز چترالی،فوزیہ ارشد اور سیف اللہ نیازی کے دستخط موجود ہیں۔