فائل فوٹو
فائل فوٹو

شرجیل انعام میمن کو وزارتِ اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر، پی پی رہنما شرجیل انعام میمن کو وزارتِ اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نےوزارتِ اطلاعات کا قلمدان شرجیل انعام میمن کو سونپے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا  ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کے پاس ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا محکمہ بھی رہے گا، شرجیل میمن ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے محکمے کے وزیر بھی رہیں گے اور اب انہیں وزیر اطلاعات کا قلم دان بھی سونپ دیا گیا ہے۔