اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائرکردی گئی، شکایت سابق سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار وقاص ملک ایڈووکیٹ نے دائر کی۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف شکایت دائرکردی گئی۔ سابق سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار وقاص ملک ایڈووکیٹ نے شکایت دائرکی۔
وقاص ملک ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیارکیا کہ جسٹس محسن اخترکیانی نے ریاست مخالف ایجنڈا اپنایا، ساتھی ججوں کو بھی ساتھ ملایا،ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کو فوری طورپربطور جج کام سے روکا جائے۔