اسلام آباد: (اُمت نیوز) شہریوں کے ریلیف کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے حکومت کی جانب سے سی پیک موٹروے پر ہکلہ ٹول پلازہ ختم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور موٹروے پر داخل ہوتے ہی 7 کلو میٹر کے بعد ایک نیا ٹول پلازہ آ جاتا تھا، ہکلہ ٹول پلازہ کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
ہکلہ ٹول پلازہ کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں بھی لگی رہتی تھیں، اب انٹرچینج سے باہر نکلنے کیلئے پشاور اسلام آباد موٹروے پر لیا گیا ٹوکن دکھا کر باہر نکلا جا سکتا ہے۔