غزہ (اُمت نیوز)مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں ہزاروں فلسطینیوں نے نمازِ عید ادا کی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کا شکار فلسطینی بھی آج عید منا رہے ہیں۔
فلسطینیوں نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید مسجد کے سامنے بھی نمازِ عید ادا کی۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے عید پر اپنے پیغام میں خصوصی طور پر غزہ کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ عید پر مسلمان خاندان اور برادریاں اکٹھے ہوتے ہیں، عید پر اکٹھے ہونے والے مسلمان بہت سے لوگوں کے درد کی عکاسی بھی کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ میرے خیالات دنیا بھر میں ان کے ساتھ ہیں جو غزہ اور سوڈان جیسی جگہوں پر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ اور سوڈان جیسی جگہوں پر لوگ تنازعات، بھوک اور بے گھر ہونا برداشت کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ غزہ معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غلطی کررہے ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ غزہ میں خوراک اور ادویات کی مکمل رسائی ہونی چاہیے، امدادی تنظیم کی گاڑیوں پر حملہ اشتعال انگیزی ہے۔