غزہ (اُمت نیوز)امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غلطی کر رہے ہیں.
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ غزہ کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، غزہ میں خوراک اور ادویات کی مکمل رسائی ہونی چاہیئے.
انہوں نے کہا کہ امدادی تنظیم کی گاڑیوں پر حملہ اشتعال انگیزی ہے، اسرائیلیوں سے کہوں گا کہ اسرائیلی صرف جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اگلے چھ آٹھ ہفتوں تک تمام خوراک اور ادویات تک مکمل رسائی کی اجازت دیں۔