کراچی، حیدراباد، سکھر،جیکب آباد میں 25 اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے، فائل فوٹو
کراچی، حیدراباد، سکھر،جیکب آباد میں 25 اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے، فائل فوٹو

کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد کراچی میں 13 اپریل بروز ہفتہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر سے جاری پیش گوئی کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ اس دوران آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

کراچی کے علاوہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پراثراندازہورہا ہے۔

جمعہ سے مغربی سلسلہ ملک کے مغربی اورجنوبی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں 13اور14اپریل کو کراچی میں آندھی وگرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع جامشورو،دادو،شہید بے نظری آباد، قمبرشہدادکوٹ سمیت دیگرمیں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔