بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں، فائل فوٹو
بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں، فائل فوٹو

وفاقی وزیر توانائی بجلی بلوں میں کمی کی نوید سنادی

اسلام آباد: چھوٹی عید پر عوام کے لئے بڑی عیدی، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے بجلی بلوں میں کمی کی نوید سنادی۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے ایک بیان میں کہا کہ اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی، یہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسہ فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی جس سے ایندھن کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی، پہلے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے تھی وہ کم ہوکر 2 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے جس سے بجلی کے بلوں میں ایک روپیہ 68 پیسے کی کمی ہوئی۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی۔