فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ نے پاکستان سمیت 24 ممالک کو سفر کیلیے ‘انتہائی خطرناک’ قرار دیدیا

لندن: برطانیہ نے 24 ممالک کو سفر کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو ان ممالک میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے روس، یوکرین، ایران، سوڈان، لبنان، اسرائیل، بیلاروس اور فلسطین کو بھی سفر کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔ اس طرح ایسے ممالک کی تعداد اب 24 ہوگئی۔

اس فہرست میں پاکستان، سعودی عرب، افغانستان، برکینا فاسو، وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ، ہیٹی، عراق، لبنان، لیبیا، مالی، نائجر، شمالی کوریا، صومالیہ، صومالی لینڈ، جنوبی سوڈان، شام، وینزویلا اور یمن پہلے ہی شامل تھے۔

برطانوی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے صرف ناگزیر صورت حال ہی میں ان ممالک میں جائیں جس کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور جانے سے پہلے پیشگی اطلاع دیں۔