جاپان(اُمت نیوز)جاپان نے بھی اسرائیل پر ایرانی حملے کی مذمت کردی۔
جاپانی وزیر خارجہ یوکوکامی کاوا نے کہا ہے کہ اسرائیل پر ایرانی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ایران کا حملہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھائے گا۔
علاوہ ازیں کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اسرائیل پر ایرانی حملے کی مذمت کی ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا اسرائیل پر ایرانی حملے کی واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہے، ایران کی تازہ کارروائی خطے کو غیر مستحکم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے7 اکتوبر کے اسرائیلی حملے پر کینیڈا اسرائیل کے ساتھ ہے۔