اردن، لبنان اور عراق نے اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد فضائی حدود کھول دیں۔
ترک میڈیا کے مطابق اسرائیل پر ایرانی حملے کے باعث اردن کی فضائی حدود 12 گھنٹے بند رہی۔
واضح رہے کہ اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد اردن، شام، لبنان اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کردی تھیں۔
اردن کے حکام نے کہا تھا کہ وہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ایرانی طیارے کو مار گرانے کے لیے تیار ہیں۔