عامر تانبا بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا، فائل فوٹو
عامر تانبا بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا، فائل فوٹو

بھارتی دہشتگرد سربجیت پر حملہ کرنیوالا فائرنگ سے زخمی

لاہور: جیل میں بھارتی دہشت گرد سربجیت پر حملہ کرنے والا فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پانے والا عامر تانبا شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عامر تانبا بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا۔

 حکام نے کہا ہے کہ عامر تانبا کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا، علاقے کو گھیرے میں لے کر شوٹرز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔