ایران کا اسرائیل پر حملہ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

اسرائیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجے ہو گا۔

               
April 14, 2024 · اہم خبریں, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیو یارک: ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔

اسرائیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجے ہو گا۔ اسرائیل نے صدر سلامتی کونسل کو خط میں کہا ہے کہ ایران کا حملہ عالمی امن، سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

ایران نے جوابی خط میں کہا کہ ایران کا اقدام عالمی قوانین کے عین مطابق تھا۔ واضح رہے کہ ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دے دیا۔