نائیجیریا نے آئیوری کوسٹ کو 264 رنز سے بڑی شکست دے دی، فائل فوٹو
نائیجیریا نے آئیوری کوسٹ کو 264 رنز سے بڑی شکست دے دی، فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی: ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم، پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلیے کراچی پہنچ گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم ہیلی میتھیوز کی قیادت میں جناح ٹرمینل کراچی پہنچی جہاں مہمان ٹیم کو گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم میں 8 آفیشلز بھی شامل ہیں، جنہیں سخت سیکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

مہمان ٹیم آج آرام کرے گی کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔پاکستان ویمنز ٹیم بھی گزشتہ رات کراچی پہنچ گئی تھی، ان کی آج سہہ پہر پریکٹس شیڈولڈ تھی جو بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکی۔