اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا، فائل فوٹو
اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا، فائل فوٹو

اسرائیل نے ایرانی حملے کی تصاویر اور ویڈیو جاری کردیں

یروشلم: اسرائیل نے ایرانی حملے کی تصاویر اور ویڈیو جاری کردیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق 5 ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کے جنوب میں صحرائے نجف میں واقع سب سے بڑے جنگی بیس نیو اتیم ایئربیس کے 3 رن ویز کو نقصان پہنچا ۔

نیواتیم ایئربیس اسرائیل کا سب سے بڑا جنگی بیس ہے، اسرائیل نے اس ائیربیس کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کردی ہیں۔

حملوں کے حوالے سے ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا۔ایران نے 50 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اسرائیل نے ایرانی حملوں کو ناکام قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوج نے اسرائیل پر حملے کیلیے بھیجے گئے 80 سے زائد ڈرونز اور 6 بیلسٹک میزائل تباہ کئے، میزائل اور ڈرونز ایران اوریمن سے بھیجے گئے تھے۔امریکی کمانڈ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل پر 300 سے زیادہ ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔