اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے ۔
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کیلیے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بنیادی امور طے کر لیے گئے ہیں، صدر ابراہیم رئیسی ، آصف زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔
یاد رہے کہ ایران نے دمشق میں اپنے قونصل خانے پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر 300 سے زائد بیلسٹک میزائل اور ڈرون فائیر کیے جسے امریکا نے روکنے میں کامیابی کا دعویٰ کیا تاہم آج اسرائیل نے اعتراف کیاہے کہ ان کی ایک ایئربیس پر ایران کے 5 میزائل لگے ہیں جس سے رن ویز کو نقصان پہنچا ہے ۔