اسام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا۔
این اے 46 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل ،این اے 47 سے شعیب شاہین اوراین اے 48 سے علی بخاری نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کر دیا ،امیدواروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آٹھ فروری انتخابات کے نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی۔
درخواست میں مسلم لیگ ن کے کامیاب قرار دیے گئے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔