آئل ٹینکرزاونرزایسوسی ایشن کا پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بندکرنےکااعلان

اسلام آباد(اُمت نیوز) آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سےناپ تول میں کمی کیخلاف پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی، ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معطل رکھی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک فراہمی کو معطل رکھا جائے گا۔

پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے کوئی جواب نہیں ملا، میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کےمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔