ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے، فائل فوٹو
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے، فائل فوٹو

یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی چیلنج کردی

اسلام آباد: یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کے خلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نےلاہور ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا۔

انہوں ںے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف  انتخابی عذرداری دائر کی ہے جس میں نواز شریف کی کامیابی کے نوٹی فکیشن کو غیرقانونی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انتخابی عذرداری پر جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سماعت کرے گا۔