تہران: ایران نے ایک بار پھر اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے حملہ کیا تو تہران پوری قوت سے جوابی کارروائی کرے گا اور چند سکینڈزمیں اسرائیل کو جواب دے گا۔
ایران کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں غیرمعمولی کشیدگی، اسرائیل اور ایران کے درمیان دھمکیوں کا تبادلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک گذشتہ ہفتے کیے گئے ایرانی حملے کا جواب دینے کے منصوبوں کا مطالعہ کر رہا ہے۔ ان کے پاس ایرانی حملے کا جواب دینے کے لیے ایک سے زاید آپشنز ہیں۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز زور دے کر کہا کہ تہران کے ملک کے مفادات کو نشانہ بنانے والے کسی بھی اقدام پر ان کا ملک سخت ردعمل دے گا۔
ایران کے سیاسی امور کے نائب وزیر خارجہ علی باغیری کنی نے خبردار کیا کہ "ان کا ملک اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا چند سیکنڈ میں جواب دے گا”۔