سیما حیدر نے طلاق لیے بغیر دوسری شادی کی، فائل فوٹو
سیما حیدر نے طلاق لیے بغیر دوسری شادی کی، فائل فوٹو

سیما حیدر کیخلاف پاکستانی شوہر کو بھارتی عدالت میں بڑی کامیابی

نئی دہلی: پب جی کھیلتے ہوئے بھارتی نوجوان کے عشق کے مبتلا ہوکر شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر نیپال کے راستے بھارت جانے والی سیما حیدرکو نوئیڈا کی فیملی کورٹ نے طلب کرلیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شوہرغلام حیدر نے نوائیڈا کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔غلام حیدر کی قانونی ٹیم نے بھارتی قانون کی دفعہ 156 (3) کے تحت مجسٹریٹ کو تحقیقات کا حکم دینے کی درخواست کی ہے۔غلام حیدر نے اپنی درخواست میں اپنے بچوں کے مذہب تبدیل کرنے کو بھی چیلنج کیا ہے۔

غلام حیدر کی درخواست منظور ہونا ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ بھارتی عدالت غلام حیدر کی درخواست نہیں سنے گی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غلام حیدر کے وکیل مومن ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ سیما نے غلام حیدر سے طلاق نہیں لی تھی اور سچن کے ساتھ ان کی شادی درست نہیں تھی۔

غلام حیدر نے سب سے پہلے پاکستان کے ایک سرکردہ وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن انصار برنی سے اپنے چار بچوں کی تحویل میں مدد کے لیے رابطہ کیا تھا۔

واضع رہے پاکستان میں سیما حیدر کی شادی غلام حیدر سے ہوئی تھی جن کے 4 بچے بھی ہیں۔ سیما گزشتہ سال مئی میں اپنے چار نابالغ بچوں کے ساتھ چوری چھپے بھارت پہنچی تھیں۔

خیال رہے کہ سیما کی بھارتی شہری سچن مینا سے پہلی گفتگو 2019 میں آن لائن شوٹنگ گیم پب جی پر ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کی پہلی ملاقات مارچ 2023 میں نیپال میں ہوئی تھی جہاں سیما نے ہندو مذہب اختیار کر لیا تھا۔

اس جوڑے نے مبینہ طور پر ہندو رسم و رواج کے مطابق کھٹمنڈو میں شادی کی اور پھر بچوں کے ساتھ 13 مئی 2023 کو نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئے۔ دونوں نے گزشتہ ماہ اپنی شادی کی پہلی سالگرہ بھی منائی تھی۔