جسٹس امین الدین کے بیٹے کی دعوت ولیمہ، چیف جسٹس اور جج صاحبان کی شرکت

 

لاہور (اُمت نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب ہوئی جس میں چیف جسٹس سمیت جج صاحبان نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، تقریب میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ خصوصی طور پر شریک ہوئے جبکہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

دعوت ولیمہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان، عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس اسجد جاوید گھرال بھی دعوت ولیمہ میں موجود تھے۔

جسٹس انوار الحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس طارق ندیم، جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس امجد رفیق بھی دعوت ولیمہ میں شریک ہوئے، اس کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وکلا رہنما احسن بھون سمیت سینئر قانون دانوں نے بھی جسٹس امین الدین خان کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔