فائل فوٹو
فائل فوٹو

9 مئی کیسز, ملزمان کو ریلیف دینےوالے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ضلع راولپنڈی کے سانحہ 9 مئی کے تمام 14 مقدمات کی سماعت غیر معینہ مدت تک روکتے ہوئے ملتوی کردی۔

مقدمات کے سرکاری چاروں پراسیکیوٹرز نے جج پر عدم اعتماد کرکے ہائی کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا۔

سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔ نو مئی مقدمات کے تمام سرکاری پراسیکیوٹرز نے سماعت کرنے والی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف پرعدم اعتماد کرتے ہوئے مقدمات ان سے ٹرانسفر کرانے کیلیے ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ریفرنس دائر کر دیا۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے جج راولپنڈی بار کے ہیں یہ ملزمان کے وکلا کو ریلیف دیتے ہیں، لہذا سانحہ 9 مئی مقدمات ان سے ٹرانسفر کیے جائیں۔

ریفرنس دائر ہونے پر عدالت نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی سماعت روک دی۔ سماعت روکے جانے سے بانی چیرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم اور چالان نقول کی تقسیم بھی ٹل گئی۔