کراچی: سندھ کابینہ میں توسیع کر دی گئی، مزید 8 وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔
ترجمان گورنر سندھ کے مطابق وزرا کی حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نئے وزرا سے حلف لیں گے ۔
ذرائع کے مطابق متوقع وزرا نثار کھوڑو ، جام مہتاب ڈھر ، مخدوم فخرالزماں ، امداد پتافی ، امتیاز شیخ اور جمیل سومرو شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خاتون اور اقلیتی رکن اسمبلی کو بھی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos