اسلام آباد میں :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں دھرنا کمیشن رپورٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا سعودی عرب کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، پاک سعودی تعلقات مزید بڑھیں گے، اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے ،روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت آتے ہی معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آئیں، دوست ممالک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر سے دیکھ رہے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عالمی جریدوں میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی خبریں حوصلہ افزا ہیں، معاشی میدان میں مثبت خبریں وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم کی بمپر فصل متوقع ہے، کسانوں کی سہولت کیلیے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھایا جائے گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ جن کے جرائم سنگین نوعیت کے نہیں تھے انہیں عدالتوں سے ریلیف مل گیا۔
متحدہ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ کے جلسے ہم نے دیکھ لیے، آپ اپنے کیسز پر توجہ دیں، تحریک انتشار میں آپس میں اختلافات ہیں، وہ اپنی ہی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا نہیں کرسکے۔
عطاتارڑ نے کہا ہے کہ رانا ثنا اور جاوید سے گزارش ہے کہ وہ پارٹی کے اندر رہ کر اختلاف رائے کریں۔ چاہتے ہیں 9 مئی کے مقدمات جلد مکمل کیے جائیں، متحدہ اپوزیشن کی کمپنی چلنے والی نہیں۔