کراچی:سندھ کابینہ میں توسیع،8نئےوزرا نے حلف اٹھالیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزرا سے حلف لیا ۔
حلف بر داری کی تقریب گورنرہاؤس میں منعقد ہوئی۔حلف اٹھانےوالے وزرا میں جام اکرام اللہ دھاریجو ،محمد علی ملکانی ،مخدوم محبوب الزماں، شاہینہ شیر علی ،شاہد تھہیم ، ریاض شاہ شیرازی، دوست علی راہموں اور طارق علی تالپور شامل ہیں۔
وزرا کی تقریب حلف بردار ی میں گورنر سندھ مرادعلی شاہ ،صوبائی وزرا،مختلف محکموں کے سیکرٹریز،آئی جی سندھ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کا کام ہے، یہاں ایک اچھے وزیر اعلیٰ موجود ہیں ،ہم نے کسی سے لڑائی نہیں کرنی ہے ،آئی جی سندھ کی میں گارنٹی لیتا ہوں،وہ ایماندار آئی جی ہیں،ہمیں سب کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے۔