کوئٹہ (اُمت نیوز) بلوچستان کے گورنر ہاؤس میں آج منعقد ہونے والی کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔
گورنر ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز بلوچستان کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کی خبر جاری کی گئی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر آج ہونے والی تقریب منسوخ کر دی گئی، گورنر ہاؤس کے ذرائع نے کہا کہ تقریب حلف برداری آج نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے آج حلف اٹھانا تھا، متوقع وزراء میں پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک، صادق عمرانی، سردار سرفراز ڈومکی، اسفندیار کاکڑ، ظہور بلیدی، سردار زادہ فیصل جمالی، لیاقت لہڑی اور بخت کاکڑ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سلیم کھوسہ، سردار عبد الرحمان کھیتران، شعیب نوشیروانی، عاصم کرد گیلو، طور اتماخیل اور نور محمد دومڑ نے آج ممکنہ طور پر بطور صوبائی وزیر حلف اٹھانا تھا۔