اسلام آباد (اُمت نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے۔
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے باجوڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رہنما اخوندزادہ چٹان پر حملے کی مذمت کی اور حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ باجوڑ میں ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار اخوندزادہ چٹان کو نشانہ بنانا انتہائی تشویش ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ضمنی انتخاب کے دوران امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی، جبر و تشدد اور دہشتگردی سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔