کراچی(اُمت نیوز)اپنے دور کے معروف بیٹسمین اور سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور خود سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان ہوگئے۔
تبلیغ سے وابستگی اختیار کرنے والے سعید انور کے مطابق ان کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں اور نہ ہی کرکٹ سے کوئی تعلق ہے، سوشل میڈیا پر ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے نام سے جعلی اکاونٹ بناکرگمراہ کن بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعید انور کے نام سے منسوب پوسٹ میں آئی پی ایل کی وکٹوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔