اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید

20 لاکھ افراد رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں جو قدرے محفوظ علاقہ تھا۔

               
April 18, 2024 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے رفح میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 افراد شہید اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بمباری سے بچنے کے لیے اپنے گھر بار چھوڑ کر 20 لاکھ افراد رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں جو قدرے محفوظ علاقہ تھا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اُس نے رفح میں حماس کے جنگجوؤں کے خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جہاں وہ اسرائیلی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔