اسلام آباد: شیر افضل مروت کے بیان پر لیگی رہنما خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آگیا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ملک دشمن ہے، یہ ملک میں انارکی چاہتے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک ہماری لیے معاشی ، مذہبی اور اخلاقی لحاظ سے بہت اہم ہیں مذموم سیاسی مقاصد اور انارکی کیلیے ایسے بیانات دیےجاتے ہیں تاکہ کوئی سرمایہ کاری کیلئے نہ آئے۔
لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ ان کو احساس ہو رہا ہے کہ ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے، یہ پراپیگنڈا کرکے بیانات دے کر دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس سے بڑی ملک دشمنی کوئی نہیں، ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم جینج آپریشن میں امریکا کے ساتھ ساتھ سعودی عرب بھی شامل تھا۔ جس پر پی ٹی آئی نے لا تعلقی کا اظہار کیا تھا ۔