فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا، علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان آرمی کی گراں قدر خدمات کی بھی سعودی جنرل نے تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی زمینی افواج کی صلاحیت میں اضافہ کے لئے پاکستان آرمی کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں پاک سعودی پانچویں دفاعی تعاون اجلاس میں بھی معزز مہمان نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی اور دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں زمینی، فضائی اور سمندری شعبوں میں دفاعی تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے فورم کی طرف سے ٹھوس تجاویز پر غور کیا گیا۔