کوئٹہ: بلوچستان کابینہ نے حلف اٹھالیا۔
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے 14 وزرا سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک، بخت کاکڑ، صادق عمرانی، ظہوربلیدی، فیصل جمالی اور سرفراز چاکر ڈومکی نے حلف اٹھایا۔
ن لیگ کے عبدالرحمن کھیتران،سیلم کھو سہ،عاصم کرد گیلو،،راحیلہ حمید ،شعیب نوشیروانی، نور محمد دمڑ جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے طارق مگسی اورضیا لانگو نے بھی حلف اٹھایا۔