اداکار کی روانگی کے پیش نظر سیکیوٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے، فائل فوٹو
اداکار کی روانگی کے پیش نظر سیکیوٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے، فائل فوٹو

جان پیاری ہے،سلمان خان اچانک دبئی چلے گئے

ممبئی:بھارتی اداکار سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے چند روز بعد ہی اچانک دبئی روانہ ہو گئے ہیں، اچانک بھارت سے خلیجی ریاست کی طرف سفر کرنے والے اداکار سے متعلق خبریں گردش کرنے لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا تھا جہاں وہ جمعے کے روز دبئی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

تاہم اب بھارتی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے دبئی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیکن ان تمام خبروں کو بریک اس وقت لگ گئی جب سلمان خان کے ذرائع سے تصدیق ہو گئی کہ اداکار دبئی میں کاروباری سلسلے میں جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان اپنے فٹنس کے آلات کے برانڈ ’بیینگ اسٹرانگ‘ کی لانچ کے سلسلے میں دبئی روانہ ہوئے ہیں۔ اداکار کی روانگی کے پیش نظر سیکیوٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

سیکیورٹی پر معمور پولیس کے کمانڈوز کی جانب سے سلمان خان کو گھیرے میں لیا ہوا تھا، جبکہ تمام اہلکار اسلحے سے لیس تھے۔

واضح رہے 14 اپریل کی صبح سلمان خان کی رہائش گاہ گیلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی۔