دونوں فریقین کیلیے دعا ہے کہ ان کے مشکلات کم ہوں۔جج، فائل فوٹو
دونوں فریقین کیلیے دعا ہے کہ ان کے مشکلات کم ہوں۔جج، فائل فوٹو

کراچی،بھیک مانگنے کی جگہ پر بھکاریوں میں تنازع ،معاملہ عدالت پہنچ گیا

کراچی: سعود آباد میں مانگنے کیلیے جگہ کے تنازع پربھکاریوں میں عداوت بڑھ گئی، معاملہ سٹی کورٹ پہنچ گیا۔

سٹی کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں خاتون بھکاری نے 3 بھکاریوں کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلیے درخواست دائر کردی ۔

عدالت نے درخواست گزار خاتون بھکاری کی درخواست پر فیصلہ سناتےہوئے کہاکہ عدالت مجبور لوگوں کے جذبات کی قدر کرتی ہے، لیکن عدالت کوئی ایسا فیصلہ نہیں کر سکتی جس کی مانگ غیرقانونی ہو۔

جج نے ریمارکس میں کہا کہ پتا نہیں کون سی ایسی مجبوری ہے جو فریقین بھیک مانگنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

عدالت کا ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ مجبوری اپنی جگہ پر لیکن بھیک مانگنے کیلیے جگہ مختص نہیں کی جا سکتی، عدالت امید کرتی ہے کہ لوگوں کے مشکلات کم ہوں، دونوں فریقین کیلیے دعا ہے کہ ان کے مشکلات کم ہوں۔

جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست گزار خاتون سعود آباد میں فٹ پاتھ پر بھیک مانگتی تھی، تین دیگر بھکاریوں کو خاتون کو جگہ چھوڑنے کا کہا۔

خاتون بھکاری نے پولیس میں ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی تھی، پولیس نے مقدمہ دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

پولیس کے انکار کے بعد درخواست گزار بھکاری خاتون نے 3 بھکاریوں شفیع، نذیر،میرگل کےخلاف درخواست دائرکی تھی۔