کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان طالبان کے سینئر مشیر مولوی محمد عمر جان اخوندزادہ جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے کلی کے علاقے میں شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان اخوندزادہ کی تارگٹ کلنگ کی۔ مولوی محمد عمر جان اخوندزادہ کے قتل کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قتل کی تصدیق کردی۔ ترجمان نے قتل کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ علما کا قتل افسوس ناک ہے۔