محمد رضوان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، یہ کارنامہ انہوں نے 79 اننگز میں حاصل کیا۔
April 21, 2024 · اسپورٹس
لاہور (اُمت نیوز) پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، یہ کارنامہ انہوں نے 79 اننگز میں حاصل کیا۔
بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں تین ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کئے تھے۔