جاپانی بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹرز ٹکرانے کے بعد سمندر میں غرق

ایک اہلکار ہلاک،7 لاپتا ہو گئے ،حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

               
April 21, 2024 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹوکیو: جاپان کے 2 فوجی ہیلی کاپٹرز  ممکنہ طور پر ٹکرا کر سمندر میں  گر گئے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 7 لاپتا ہو گئے ۔

جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ  حادثے کے بعد ایک اہلکار کو ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم بعد میں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی تھی۔

جاپانی وزیر دفاع منورو کیہارا نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے سمندر میں طیارے کا حصہ دیکھا اور ہمیں یقین ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو ئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔