وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ مشترکا خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی۔
پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی۔ ایم او یو کیلیے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری پر لی گئی، دونوں ممالک نے مفاہمت کی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے، اس پر دستخط ایرانی صدر کے دورے کے دوران کیے جائیں گے۔
پاک ایران خصوصی اقتصادی زون ریمدان گبد سرحد پر قائم کیا جائے ہو گا،جس سے دونوں ممالک کیمعاشی تعلقات کو وسعت ملے گی۔