طوفان کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں، فائل فوٹو
طوفان کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں، فائل فوٹو

سعودی عرب میں گرد و غبار کا طوفان ، اسکول بند کر دیے گئے

ریاض: مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے متعدد شہروں میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرد و غبار کے باعث حدِ نگاہ بھی متاثر ہوئی ہے، طوفان کے باعث جنوبی شہر محایل ، رجال المع، نجران ، بیشہ اور جازان میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

سعودی محکمہ تعلیم نے عسیر ریجن کے بڑے شہروں اور دیگر متاثرہ شہروں میں تدریسی عمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی محکمہ موسمیات نے ہائی ویز پر تیز ہوا چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے ، حکام نے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری طوفان کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔