لاہور: حلقہ پی پی 149 لاہور کے پولنگ اسٹیشن 127 پر پریذائیڈنگ افسر نے سنی اتحاد کونسل کے پولنگ ایجنٹوں سے پہلے ہی فارم 45 پر دستخط کروا لیے۔
پریذائیڈنگ افسر نے دستخط کروانے کا اعتراف بھی کرلیا،بعد ازاں دستخط شدہ فارم 45 پھاڑ دیے گئے۔ پریذائیڈنگ آفیسر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ انھوں نے وقت بچانے کے لیے دستخط کروائے۔
نگ ایجنٹوں سے فارم پر دستخط کرانے کی شکایت پر سنی اتحاد کونسل کے رہنما پولنگ اسٹیشن پہنچے، جہاں ان کا پریذائیڈنگ افسر سے جھگڑا ہوا۔
سنی اتحاد کونسل نے اسے پری پول رگنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر کو گرفتار کیا جائے، دیگر حلقوں میں بھی پولنگ کے عملے نے ان کے ایجنٹوں سے فارم 45 پر سائن کروا کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے۔